نماز و اذان Fatwa
کیا تہجد کی اذان دورِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے؟
Reference: 7431
جواب
سوال 7431
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ کیا تہجد کی اذان دورِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حدیث میں فجر کے وقت سے پہلے ایک اذان کا ذکر ہے۔ اس کا مقصد یہ بتایا گیا کہ جو پہلے سے قیام کر رہا ہے وہ کچھ آرام کر لے کیونکہ فجر کا وقت قریب ہے، اور جو سو رہا ہے وہ اٹھ کر تیاری کرے۔ ایک اذان بہرحال ثابت ہے؛ بعض لوگوں نے پہچان کے لیے اسے تہجد یا سحری کی اذان کہا، لیکن حدیث میں یہ نام نہیں دیا گیا۔
سائل: اگر روزانہ پابندی کے ساتھ تہجد کی اذان ہو تو کیا یہ عمل درست ہے؟
جواب: یہ وہی فجر سے پہلے والی اذان ہے جسے لوگوں نے تہجد یا سحری کا نام دیا ہے۔ اگر کہیں ہوتی ہے تو جائز اور سنت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
ماخذ: العلماء — اصل اشاعت