طہارت و پاکیزگی Fatwa

ایک لیٹر پکوان آئل میں چوہا گرا، پھر وہ زندہ نکل آیا۔ کیا وہ آئل ناپاک ہوگا یا نہیں؟ دلیل کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔

Reference: 7434

جواب

سوال 7434

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ ایک لیٹر پکوان آئل میں چوہا گرا، پھر وہ زندہ نکل آیا۔ کیا وہ آئل ناپاک ہوگا یا نہیں؟ دلیل کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیراً کثیراً۔

جواب

آئل پاک ہے، ناپاک ہونے کی کوئی دلیل نہیں۔ جو ناپاک کہتے ہیں، دلیل ان کے ذمے ہے۔

فضیلۃ الشیخ مفتی عبد الولی حقانی حفظہ اللہ

چوہا چونکہ زندہ نکل گیا، اس لیے اس کا حکم اس صورت جیسا نہیں جب چوہا اندر گر کر مر جائے۔ اگر جما ہوا گھی ہو تو حدیث میں ہے کہ اس کے اطراف کا حصہ نکال دیا جائے، لیکن یہاں چوہا زندہ نکلا ہے، اس لیے آئل حرام نہیں ہوا۔ تاہم چوہا گندگی والی جگہوں پر آتا جاتا ہے، اس لحاظ سے تیل مشکوک ہو گیا۔ بہتر یہ ہے کہ اسے کھانے کے بجائے کسی دوسرے استعمال میں لے آئیں۔ بلی کے بارے میں وضاحت ہے کہ اس کا جھوٹا ناپاک نہیں، جبکہ دوسرے ناپاک جانور کا جھوٹا بھی ناپاک سمجھا جاتا ہے۔ جہاں شک آ جائے اسے چھوڑ دینا بہتر ہے؛ ایسے تیل کو صابن یا کسی اور غیر غذائی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الحنان سامرودی حفظہ اللہ


ماخذ: العلماء — اصل اشاعت